ضمنی انتخابات،ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کوبتادیا

25  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے صدر، وزیراعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، وزراء اور اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما منصور سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی رہنماو¿ں پر ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلانے پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی منصور سرور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں صدر، وزیراعظم،سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، وزراءاور اراکین اسمبلی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر امیدواروں کے حامی ا±ن کی سپورٹ نہیں کریں تو عوام ان کے حمایت یافتہ امیدوراوں کو کیسے ووٹ ڈالیں گے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جلسے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہی نہ جاسکے اسے انتخابی مہم کا نام کیسے دیا جاسکتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عوامی عہدوں پر براجمان عہدیداروں کو کس قانون کے تحت سیاسی مہم چلانے سے روکا گیا؟۔بعد ازاں تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیاسی رہنماو¿ں اور اراکین اسمبلی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی فنڈز اور اختیارات استعمال نہیں کیے جائیں گے، لیکن اگرمہم کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرنے کا پابند ہوگا۔اس سے قبل 22 مئی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل میان عرفان اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق جاری کیا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…