ڈسکہ،پولیس فائرنگ سے صدر تحصیل بار اور2 وکلاءجاں بحق ،4 وکلاءسمیت6 زخمی

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پولیس اور وکلاءکے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں صدر تحصیل بار اور2 وکیل جاں بحق جبکہ 4 وکلاءسمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو گرفتار کر لیا گیا،وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وکلاءبرادری کا واقعہ کیخلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ اورشدید احتجاج ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں وکلاءمیونسپل ایڈمنسٹریشن آفس کے باہر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران وکلاءمظاہرین کی ایس ایچ او شہزاد وڑائچ سے تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تحصیل بار ڈسکہ کے صدر ،4وکلاءسمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خالد عباس جاں بحق ہوگئے جبکہ وکیل چوہان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا وکیل بھی دم توڑ گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں وکیل سمیت2 راہ گیر بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد وکلاءبرادری نے عدالتی امور کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا اورمنتشر وکلاء نے تھانہ ڈسکہ کا گھیراﺅ کر لیا اور شدید احتجاج کیااس دوران پولیس ایک بار وکلاءمظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے وکیل سمیع اللہ زخمی ہوگئے۔واقعہ کے خلاف وکلاءبرادری نے شدید احتجاج کیا اور سول ہسپتال روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ وکلاءبرادری گزشتہ تین ماہ سے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے خلاف احتجاج کررہے تھے

مزید پڑھئے:چین :سبز چائے جلد کی بیماری کے نہایت مفید

اوراحتجاج کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو جاتے تھے تاہم اس بار وکلاءاور پولیس کے تصادم میںحالات کشیدہ ہوگئے اورڈسکہ تحصیل داربار سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اورتحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…