ایگزیکٹ کی اسناد دنیا بھر میں عام ہو چکی اب کسی اور سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، سپریم کو رٹ

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں 18ویں اور 21 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سینئر ترین جج جسٹس جواویس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے حوالے سے بھارت سے کسی سند کی ضرورت نہیں ویسے بھی ایگزیکٹ کی اسناد دنیا بھر میں عام ہو چکی ہیں اب کسی اور سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں رہی برطانیہ میں ججز کے تخت کے تحت ہوتے ہیں ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کیا اس ملک میں سروں کے کاٹنے سے تبدیلی ممکن ہے ؟ پاکستانی عدالت آئین کے بنیادی خدوخال پر یقین رکھتی ہے اگر قوم کو نیا آئین چاہئے ہو تو کیا یہ آئین بنایا جا سکتا ہے ۔ دنیا بھر کے لوگ انصاف چاہتے ہیں اور انصاف بنیادی انسانی قدروں سے ہی ممکن ہے ۔ آمروں کے سیاہ کردار نے آئین کے بنیادی خدوخال کو دھندلا دیا جبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ داعش بھی قرآن و سنت کا نام لیتی ہے ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ جس کا اے کے ڈوگر نے کوئی جواب نہ دیا اور فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد آئین کو تباہ و برباد کرنا ہے ۔ آرٹیکل 10 اے ، 19 اے اور 25 اے سے بنیادی حقوق میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ دلائل پیر کے روز چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 17 رکنی فل کورٹ کے روبرو دیئے ہیں ۔ اے کے ڈوگر نے دلائل میں کہا ہے کہ قانون انصاف کے تحت ہی چل سکتا ہے ۔ دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر کی فوج لندن پر حملہ کر رہی تھی چرچل میٹنگ میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ سب پریشان تھے ۔ اس وقت چرچل نے کہا تھا برائے مہربانی بتائیں کہ ہماری عدالت انصاف دے رہی ہیں تو پھر کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا ۔ آئین ترجمہ کا اختیار بھی خود دینا ہے آئین آئین ساز اسمبلی بناتی ہے ۔ آئین کی تیاری کے بعد آئین اسمبلی کا اختیار تحلیل ہو جاتا ہے آئین بنانا ایک سیاسی معاملہ ہے جس سے عدلیہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ تمیز الدین اسمبلی نے آئین کی تشکیل کے لئے قرار داد مقاصد بنائی ۔ 15 سال کا عرصہ کے اندر اندر اردو کو قومی زبان بنایا جانا تھا ہم نے بنائی ہم چونکہ مغرب کے غلام ہیں اس لئے اردو کو قومی زبان نہیں بنایا میں انگریزی پڑھ کر سنا رہا ہوں ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…