اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری رشید کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا برطرفی کیس میں حکومتی جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چودھری رشید احمد کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا برطرفی کیس میں حکومت کا جواب آنے پر چند ماہ قبل سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس نور الحق قریشی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، عدالت عالیہ نے حکومتی جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور چودھری رشید احمد کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا۔ چودھری رشید کی جانب سے اپنی برطرفی اور قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا عہدہ چار سال کیلئے ہوتا ہے۔ اس دوران صرف قواعد کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ قائم مقام چیئرمین کی پیمرا رولز میں کوئی گنجائش نہیں۔

مزید پڑھئے:چین :ایگزیکٹ نے کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری دیدی

 



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…