زیارت حملے کا مرکزی ملزم گرفتار،تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا

22  مئی‬‮  2015

اسلا م آباد(نیوزڈیسک )کوئٹہ پولیس نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس (آپریشنز) اعتزاز احمد گورایہ نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کامیاب آپریشن کے دوران زیارت کی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم پکار عرف پکو کو حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ضلع شاہ رگ ہرنائی کا رہنے والا تھا جو قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کے مقدمے میں نامزد تھا۔خیال رہے کہ مسلح افراد نے پندرہ جون 2013 کو زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کیا تھا۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اب تک قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی خفیہ معلومات ملنے پر کی اور اس کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم سے ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…