باجو ڑ، اخونزادہ چٹان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،صدر ،وزیر اعظم کی مذمت

2  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، قافلے میں موجود 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،صدر ،وزیر اعظم نے حملے کی شدید مذمت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں ماندل کے مقام پر دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اخونزادہ چٹان معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ قافلے میں موجود 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ادھر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف اخونزادہ چٹان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمے کا اعادہ کیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے ،آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں،اخونزادہ چٹان پر بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…