پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آئندہ دور جلد نئی دہلی میں ہو گا‘ بھارت کا اعلان

4  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا آئندہ دور عنقریب نئی دہلی میں منعقد ہو گا جب کہ اس حوالے سے تاریخوں کے تعین کے لئے غور و خوض جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ کشمیر میں ناگہانی آفات کے شکار لوگوں کے لئے مرکز ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری سیلاب متاثرین مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہیں اور اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھئے:محبوبہ کو منفرد باتھ سیٹ کا تحفہ؛ جس کے نلوں سے پانی کی جبہتی ہےگہ چاکلیٹ 

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہر سطح پر جاری رہیں گے اور ہماری حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کے فروغ کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا موقف ہے کہ سارے ممالک غربت کے خلاف لڑائی لڑیں اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہو چکا جبکہ دوسرا دور جلد نئی دہلی میں منعقد ہو گا۔

مزید پڑھئے:عمر بڑھنے سے مردانہ کمزوری کیوں ہو تی ہے ؟تحقیقی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی مذاکرات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پڑوسی ملک بھی بھارت کے تحفظات کو سنجیدہ کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کی میز پر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی آو ازین پہنچ گئی تو یقیناً کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل او سی پر خاموشی کو یقینی بنائے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…