ایم کیو ایم کے پاس رینجرز کیخلاف کون سے ثبوت موجود ہیں‘ فاروق ستار نے بتادیا

12  مارچ‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک): ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران متحدہ کا کارکن وقاص علی رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت ہیں اور ان کی بنا پر وقاص علی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں چوتھی اور سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت ہے، جمہوریت کے لیے ایم کیوایم کا کردا کسی سے ڈھاکا چھپا نہیں اس لیے نائن زیرو پر آپریشن کے بعد بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر چھاپے کا واقعہ سمجھ سے بالا تر، ناقابل فہم اور قابل تشویش ہے، چند مطلوب افراد کے بہانے نائن زیرو پر آپریشن کیا گیا اور درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں بیشتر ایسے بے گناہوں کو حراست میں لیا گیا جن کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز نائن زیر پر چھاپے کے دوران کارکن وقاص علی رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوا جس کے قتل کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان حقائق کو اتنے آرام سے مسخ نہیں کیا جاسکتا، ہمارے پاس وقاص علی کی شہادت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں جس کی بنا پر قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد رینجرز سے کسی طرح کا مقابلہ نہیں، ہم ملک کے تمام ریاستی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں اس لیے ہماری بھی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس میں ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا کیونکہ ہم اس طرح کے سلوک کے حق دار نہیں تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…