متحدہ کے مقتول کارکن وقاص شاہ سپرد خاک،رقت آمیز مناظر

12  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ عزیزآباد کے جناح گراﺅنڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد جناح گراﺅنڈ کے اطراف موجود تھیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب کہ خواتین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مقتول ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کو شہدا قبرستان عزیزآباد میں سپرد خاک کیا گیادوسری جانب پولیس نے وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کریمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…