نائن زیرو آپریشن کی تفتیش پر کوئی اثرانداز نہیں ہوگا، ڈی جی رینجرز سندھ

12  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نائن زیرو آپریشن کی تفتیش پر کوئی اثرانداز نہیں ہوگا۔کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز نے انہیں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر گزشتہ روز ہونے والے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نائن زیرو آپریشن سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کی جانب سے ملنے والے اختیارات کے تحت کیا گیا جب کہ خفیہ اطلاع تھی کہ نائن زیرو اور خورشید میموریل کے اطراف نوگوایریا بنا ہوا ہے جہاں مطلوب ٹارگٹ کلر اور سماج دشمن عناصر موجود ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان پکڑے گئے جن کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے 8 ایم ایم کی 4 رائفلز، 223 رائفلز، 5 تھری جی، 23 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز، 25 بائیس بور رائفلز، ایک ایم فور،12 بور کے 22 پستول، 19 سیون ایم ایم رائفل اور 14 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…