بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے،سپریم کورٹ

27  فروری‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ، سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے ، آئین پر عمل نہیں کرنا تو اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار راجہ رب نواز نے موقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے وزیر اعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے استفسار کیا کیا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار چیف ایگزیکٹو ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا توہین عدالت کی درخواست پر وزیر اعظم کو فی الحال نوٹس جاری نہیں کر رہے۔ اٹارنی جنرل بتائیں کہ کیوں نہ توہین عدالت کی درخواست پر وزیر اعظم کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ 18 ویں ترمیم کے ثمرات کا نتیجہ ہے کہ پانچ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے۔ وکیل الیکشن کمیشن اکرم شیخ نے کہا کہ صوبے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے کام میں رخنہ ڈالے تو ہم گھر بیٹھ جائیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ، کسی کو تکلیف ہو گی تو عدالت آئے گی۔ عدالت آنے والے سے پوچھیں کہ پانچ سال تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی راہ میں جو قانون آڑے آئیں وہ انہیں غیر قانونی قرار دے دے۔ کوئی قانون الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری نبھانے سے نہیں روک سکتا۔ وکیل الیکشن کمیشن اکرم شیخ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ ہمیں اختیار دے دے ہم شیڈول کا اعلان کر دیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمیں ایسا حکم جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا پورا اختیار دیتا ہے ، بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…