بینظیرقتل اور کامرہ بیس حملے کے ملزم ہمارے طلبا تھے، ناظم مدرسہ حقانیہ کا اعتراف

27  فروری‬‮  2015

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مدرسہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ناظم تعلیمات مولانا وصال احمد نے اعتراف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل اور کامرہ بیس پر حملے میں ہمارے مدرسے کے طالب علم ملوث تھے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مدرسہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ناظم تعلیمات مولانا وصال احمدکا بیان ریکارڈکر لیا۔ مولانا وصال احمد نے تسلیم کیا کہ بے نظیر بھٹوکے قتل کیس میں نامزد 4 ملزمان خودکش بمبار عبداللہ عرف صدام، دوسرا خودکش بمبار نادر عرف قاری اسماعیل، رشید احمد عرف ترابی، فیض محمد کسکٹ اور کامرہ میں ایئرفورس کی بیس پر میزائل حملے کے ملزمان سید عرب، گل روز، محمد شفیق ان کے مدرسہ کے طلبہ تھے تاہم ان کے کردار اور فعل کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب گرفتار ملزم رشیدعرف ترابی نے کہا کہ وہ مدرسہ حقانیہ کا طالب علم نہیں تھا جب کہ مولانا وصال احمد نے جواب دیا کہ جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ ملزم مدرسے کا طالب علم تھا جب کہ انہوں نے ملزم کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کر دیا۔ سینئر سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری محمد اظہر نے بتایا کہ وہ اس کیس کی تیزی کے ساتھ سماعت مکمل کرا رہے ہیں اور مقدمہ مارچ میں مکمل ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…