پاکستان کی سرزمین میں ہونیوالی دہشتگردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے

23  فروری‬‮  2015

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واشنگٹن کے بعد برطانیہ حکومت سے بھی پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی میں ملوث بین الاقوامی سازشوں کا معاملہ اٹھا لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ اسلام فوبیا کی روک تھام اور بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے عظیم مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی منظم کوششوں کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی ہم منصب وزیرداخلہ تھریسہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی ہم منصب پر واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین میں ہونیوالی دہشتگردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی رائے کسی طور پر مسلمانوں کی تضحیک، انکے مذہبی عقائد کو بگاڑنے اور انکی مذہبی شخصیات کو تمسخر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے ذریعے جیتی جا سکتی ہے، تاہم اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عناصر عالمی برادری کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ واشنگٹن سمیت بڑی طاقتیں اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عناصر کیخلاف قرارداد لائیں اور متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر داخلہ کے خیالات کو حقیقت کے عین مطابق تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انکو مزید مضبوط کرنے کیلئے ممکنہ اقدام اٹھائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…