سینٹ الیکشن:وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ، نئی آئینی ترامیم کےلئے سفارشات کی تیاری اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کےلئے کمیٹیاں تشکیل،سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹرز کاانتخاب ہوگا،وزیر اعظم نے کہا کہ 1985ءسے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے کام کر رہا ہوں، پہلی مرتبہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے آئینی ترامیم لانے والا ماحول بنا، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنایا جائے گا، دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں، اگر سینیٹ انتخابات سے پہلے ممکن ہے تو آئینی ترامیم کر دی جائے، (ن) لیگ اپنے عرصہ اقتدار میں ملک سے بجلی کا بحران ختم کرے گی‘ تربیلا توسیعی منصوبہ‘ ایل این جی کی درآمد‘ نیلم جہلم‘ گدو ‘ نندی پور پاور پراجیکٹس سمیت بجلی کی پیداوار کے تمام بڑے منصوبے اسی دور میں مکمل ہونگے ۔ کابینہ اجلاس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان اور ان کی جماعت آئینی ترمیم کی منظوری کا حصہ بن کر حق میں ووٹ دیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت کئی اہم معاملات زیر غور آئے ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کےلئے اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، چاروں صوبوں میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال،17نکاتی معاشی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چین سے تین ہزار میگاواٹ بجلی کے ترسیلی نظام پر بات چیت کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔سیکرٹری پانی و بجلی نے اپنے حالیہ دورہ چین بارے کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اورتوانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی۔ اجلاس میں کابینہ کو سندھ میں ہوا سے پیداہونے والے توانائی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ تربیلا ایل این جی بجلی گھر، نیلم جہلم، نندی پور اور گدو منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی کے بڑے منصوبے اسی دور میں مکمل ہو جائیں گے، 2018ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے ایل این جی سے چلنے والے 3600میگاواٹ پاور پلانٹس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1985ءسے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے کام کر رہا ہوں، پہلی مرتبہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے آئینی ترامیم لانے والا ماحول بنا، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنایا جائے گا، دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں، اگر سینیٹ انتخابات سے پہلے ممکن ہے تو آئینی ترامیم کر دی جائے۔وزیراعظم نواز شریف نے آئینی ترامیم کےلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کے سربراہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ہیں، کمیٹی میںوزیراعظم کے معاون بیرسٹر ظفر اللہ، اٹارنی جنرل سلمان بٹ اور معاون خصوصی خواجہ ظہیر کو بھی شامل کیا گیا۔ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے حوالے سے قانونی تجاویزدی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آئینی ترمیم کےلئے دیگر سیاسی جماعتوںسے رابطے کےلئے بھی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماءبھی اس آئینی ترامیم کا حصہ بنیں گے اور اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔قبل ازیں جب وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو رانا بھگوان داس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے رانا بھگوان داس کی بحیثیت جج خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ بھگوان داس قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے اور وہ با اصول اور جمہوریت پسند انسان تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…