مجھے پچپن میں سکھایا گیا تھا کہ مسلمان اچھے لوگ نہیں لیکن جب میں نے پہلی بار قرآن پاک ہاتھ میں تھاما تومیرے ساتھ کیا ہوا؟

7  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے قبول اسلام کا ایمان افروز واقعہ سنا دیا۔ 27 سالہ مریم نے وڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہندو خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اس وقت میری عمر 27 سال ہے ،

مجھے بچپن سے یہ سکھایا جاتا رہا کہ مسلمان اچھے لوگ نہیں ہوتے اور تم نے ان سے دور رہنا ہے۔ مجھے اپنے مذہب کے بارے میں ہمیشہ شکوک و شہبات رہتے تھے۔ میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ مسلمان دہشتگرد ہوتے ہیں اسلئے تم ہمیشہ ان سے دور رہنا۔ مجھے سب سے پہلے جس چیز نے متاثر کیا وہ مسلمان لوگوں کا دوسروں کے سات حسن سلوک تھا کہ وہ دوسروں سے کس طرح بات کرتے ہیں اور معاشرے میں اپنا کردار کیسے ادا کرتے ہیں۔پھر میں نے قرآن ہاتھ میں تھاما جس نے میری زندگی بدل دی۔ میں نے اسلام کے بارے میں گوگل پر بہت سرچ کی اور میں حیران رہ گئی۔ میں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنی ماضی کی زندگی ہندو ازم میں گزار دی۔ 27 سالہ مریم کا کہنا تھا کہ مجھے قبول اسلام کے بعد اپنی برادری اور گھر والوں کی طرف سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے قرآن پڑھا تو میری آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب جاری ہو گیا۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…