انسانوں کی پیدائش کہاں پر ہوئی؟سائنسدانوں نے 1400 سال بعد اسلامی تعلیمات کو تسلیم کر لیا

12  اکتوبر‬‮  2017

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محققین نے انسانی پیدائش کے حوالے سے چودہ سو سال قبل قرآن کریم میں کی جانے والی بات کو بالآخر تسلیم کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں انسان کے دنیا میں آنے کے حوالے سے تحقیق کی گئی جس میں ماہرین اس بات پر پہنچے کہ انسان کی پیدائش اس زمین پر نہیں ہوئی بلکہ وہ

کسی دوسرے سیارے سے آئے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسانوں کی تخلیق ایسے عناصر سے ہوئی جس کے ثبوت زمین پر موجود نہیں ہیں بلکہ پیدائش کے شواہد اربوں میل دور تیرنے والی کہکشاں سے ہیں۔تحقیق کے دوران کمپیوٹر ماڈلز استعمال کیے گئے جن کے ذریعے جاننے کی کوشش کی گئی کہ ہماری کہکشاں میں پائے جانے والے مادے کے ثبوت اور کن سیاروں پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے حساب سے انسان کی پیدائش کی جگہ جنت بتائی جاتی ہے جسے اب چودہ سو سال بعد سائنس دانوں نے تحقیق کے نتیجے میں تسلیم کیا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انسان (آدم) کی تشکیل جن عناصر سے ہوئی اُس کے شواہد دنیا کے بجائے کائنات کی دیگر کہکشاؤں میں پائے جاتے ہیں، جس سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوتی ہے کہ انسان کسی اور سیارے سے دنیا میں آیا۔ قرآن مجید میں حضرت آدم ؑ کی پیدائش کا تذکرہ موجود ہے، سورۃ البقرہ میں موجود آیات کا مفہوم ہے کہ اللہ رب العزت نے حضرتِ آدم کی تخلیق کا ارادہ فرماتے ہوئے فرشتوں کو اس بات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’میں زمین پر ایک خلیفہ بھیجنے والا ہوں‘‘۔سورۃ البقرۃ کی ایک اور آیت کے ترجمے کا مفہوم یہ ہے کہ جب فرشتوں نے اللہ رب العزت سے حضرتِ آدم کی تخلیق کا سُنا تو کہا کہ ’’تو کیا ایسے شخص کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے جو دنیا میں جاکر خرابیاں پیدا کرے، ہم کیا تیری حمد و ثناء بیان کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں‘‘۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…