بھارت ٹرین حادثہ، باپ کی لاشوں میں تلاش، بیٹا کفن سے زندہ نکل آیا

6  جون‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں حال ہی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد باپ کی مسلسل تگ و دو بیٹے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے شہر ہورا کے دکاندار ہیلا رام بیٹے بسوجیت کو شالیمار اسٹیشن پر چھوڑ کر آئے تھے تاہم ایک گھنٹے بعد انہیں ٹرین حادثے کی خبر مل گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے 24 سالہ بیٹے کو کال کرکے بھائی سے رابطہ کرنے کا کہا لیکن کوئی جواب نہ مل سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ نہ ہونے پر ہیلا رام بغیر وقت ضائع کیے اپنے بہنوئی کے ساتھ 230 کلو میٹر کا سفر طے کرکے حادثے کے مقام پر پہنچ گئے لیکن جائے حادثہ پر بھی بیٹے کی کوئی اطلاع نہ مل سکی۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق ہیلا رام کے مطابق انہیں کہا گیا کہ ان کا بیٹا حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے لیکن انہوں نے بیٹے کی موت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ہیلا رام کا بتانا ہے کہ اس کے باوجود وہ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال چکر کاٹتے رہے، ٹرین حاڈثے کے ہلاک افراد اور زخمیوں کو ڈھونڈھتے رہے ،اسی دوران انہیں ایک شخص نے بتایا کہ باہانگا نامی ہائی اسکول میں بھی حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلا رام بہنوئی کے ہمراہ جب وہاں پہنچے تو لاشوں کے انبار دیکھے، عملے نے انہیں لاشیں دکھانے سے انکار کردیا، اسی بحث کے دوران ایک کفن سےکانپتا زخمی ہاتھ باہر گرگیا، اس ہاتھ کو دیکھتے ہی ہیلارام پہچان گئے کہ یہ ان کے بیٹے کے ہاتھ ہے جو کہ شدید زخمی تھا۔بعد ازاں بیٹے کو اسپتال شفٹ کیا گیا جہاں اس کی کئی سرجریز ہوئیں اور ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک 12 سالہ بچی چارجنگ پر لگے موبائل فون کی تار کو حادثاتی طور پر چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے کھجوری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔اس بچی نے غلطی سے چارجر کی ننگی تار کو چھو لیا تھا جس کے بعد کرنٹ لگنے سے وہ جھلس گئی تھی۔

حادثے کے بعد بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔اس سے قبل اپریل 2023 میں بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک 8 سالہ بچی موبائل فون پھٹنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا

بچی کو فوری طبی امداد کیلئے سپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔کچھ عرصے قبل ملتان کی تحصیل شجاع ا?باد میں بھی موبائل چارجنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی تھی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…