امریکہ ،چالان سے بچنے کیلئے تعارف کرانا پولیس چیف کو مہنگا پڑگیا

7  دسمبر‬‮  2022

فلوریڈا(این این آئی)امریکا میں قانون کسی کو نہیں جانتا اور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار کو تعارف کرانا امریکی شہر ٹامپا کی پولیس چیف میری اوکنور کو مہنگا پڑگیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں شہر کی پولیس چیف کو شوہر کے

ہمراہ گالف گاڑی میں جانے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا۔ٹریفک پولیس اہلکار نے نمبر پلیٹ اور لائسنس نہ ہونے پر انہیں روکا تھا جس پر انہوں نیاپنا تعارف کراتے ہوئے بیج لہرایا اور کہا کہ امید ہے وہ جانے دیں گے۔یہ منظر اہلکار کے لباس میں موجود کیمرے میں فلمبند ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گزشتہ ہفتے خاتون پولیس چیف نے اپنے طرز عمل پر معافی مانگی تھی لیکن اب انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹامپا پولیس چیف نے گزشتہ روز ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد عہدہ سے چھوڑ دیا ہے اور اس کا اعلان ٹامپا شہر کے میئر جان کیسٹر نے کیا۔اس معاملے پر ٹامپا کے میئر کا کہنا تھاکہ پولیس چیف نے اخلاقیات کے اصولوں کو توڑا اور انہوں نے اپنی پوزیشن یا شناخت کے غلط استعمال سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…