عمرہ سیزن کی آمد، خانہ کعبہ کے اطراف کی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

3  اگست‬‮  2022

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ مسجد حرام کے زائرین میں قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان کی رسومات اور عبادت کو محفوظ اور اطمینان بخش روحانی ماحول فراہم کرنے کے جذبے کی عکاسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارت عامہ مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2020 کو کرونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ شریف کے گرد حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کیدنوں میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…