ایرانی سپریم لیڈر کی حفاظت پرمامورپاسداران انقلاب کا یونٹ کمانڈر تبدیل

26  جون‬‮  2022

تہران(این این آئی)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے اپنے انٹیلی جنس سربراہ کی تبدیلی کے دو روز بعد ملک کے سپریم لیڈرکی حفاظت پر مامور یونٹ کے کمانڈر کو بھی ہٹادیا ہے اوران کی جگہ نئے کمانڈر کا تقررکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے

چیف کمانڈر حسین سلامی نے حسن مشروعی فرکو پاسداران انقلاب کے ولی امریونٹ کا نیا کمانڈر مقررکیا ہے۔یہ یونٹ ایران کے جملہ اعلی اختیارات کے حامل سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔یونٹ کے نئے کمانڈرحسن مشروعی فرکے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔انھوں نے ابراہیم جباری کی جگہ لی ہے جو2010 سے اس یونٹ کے سربراہ چلے آرہے تھے۔ ترجمان رمضان شریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ جباری کو کوئی نیا کردارسونپا گیا ہے یا نہیں۔جباری سے پہلے پاسداران انقلاب نے اپنے شعبہ سراغرسانی کے سربراہ اورطاقتورعالم دین حسین طائب کو بھی ہٹا دیا تھا۔ وہ 2009 سے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ تھے۔طائب کی حیرت انگیزاندازمیں برطرفی گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایرانی فوج سے وابستہ دیگرافراد کی پراسرار ہلاکتوں کے بعد عمل میں آئی ہے۔جباری اور طائب کی برطرفی قریب قریب بیک وقت ہوئی ہے۔دونوں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اپنے اپنے عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے تھے۔اب انھیں یوں ہٹائے جانے پر کئی ایک سوالات جنم لیں گے۔ جباری نے مختصر وقت کے لیے حسین طائب کے نائب کے طور پربھی خدمات انجام دی تھیں جب وہ 2009 میں پاسداران انقلاب کے نیم فوجی بازو بسیج کے سربراہ تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…