عازمین حج کی آمد کے موقع پرمسجد حرام میں قرآن کے80ہزارنسخے فراہم

22  جون‬‮  2022

مکہ مکرمہ(این این آئی)قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی کرنے والے ادارہ برائے رہ نمائی و ہدایات نے قرآن پاک کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس سے قرآن پاک کے نئے ایڈیشن کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کیں اور انہیں مسجد حرام کے اندر رکھا گیا ہے

تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمان ان سے استفادہ کرسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں نمازیوں اور عازمین حج کے لیے صدارت عامہ برائے امور حرمین کی نمائندہ ایجنسی ہدایات ورہ نمائی کی طرف سے قرآن پاک کے 80 ہزار نسخے تقسیم کیے گئے۔ قرآن پاک کے یہ نسخے مختلف سائز کی 2300 الماریوں میں رکھے گئے ہیں۔قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی بن فہد الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے متعدد بریل قرآن کے ساتھ قرآن کے شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں انگریزی، اردو اور انڈنیشی زبانوں میں تراجم کے ساتھ بھی قرآن پاک کے نسخے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت اللہ کے زائرین کو سہولت فراہم کرنے اور ان کا وقت اس کام میں لگانے کے لیے قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات پر مشتمل قرآن پاک کی تفسایر بھی فراہم کی گئی ہیں۔الذبیانی نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ضیوف الرحمان کو قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی کا خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ ہر عازم حج کو قرآن پاک کا ایک ایک نسخہ دیا جائے گا جو ان کے ساتھ حج کے سفر میں ساتھ رہے گا۔۔ اس کے علاوہ عازمین حج اسمارٹ ڈیوائسز سے60 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…