دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ ہو گئیں

19  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد /نیویارک /لندن (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ،اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 279 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 737 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،20 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 132 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز

اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 562 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ،اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 805 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 90 ہزار 547 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 325 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 739 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 97 ہزار 425 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 54 ہزار 754 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 2 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کْل کیسز 69 لاکھ 49 ہزار 519 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 361 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 68 لاکھ 20 ہزار 861 ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 791 ہو گئی ،اس کے کل کیسز 54 لاکھ 8 ہزار 860 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 38 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 860 زندگیاں نگِل چکا ہے، اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 39 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 656 رپورٹ ہوئی ہیں مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی

تعداد 95 ہزار 689 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 206 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 909 مریض زیرِ علاج ہیں،

جن میں سے 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…