نیٹو کا افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

14  جون‬‮  2021

برسلز (این این آئی)نیٹونے افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔ ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور دوسروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی موجودگی اور بین الاقوامی امداد پہنچانے کے لیے ضروری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان نیٹو سیکرٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے پیر کو نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہونے سے قبل اپنے افتتاحی کلمات کے بعد ایک سوال کے جواب میں کیا۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں ڈور سٹیپ سٹیٹمنٹ میں افغانستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنا فوجی مشن ختم کر رہے ہیں لیکن ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم افغان فورسز کی سپورٹ، مشورہ اور ان کی مالی مدد جاری رکھیں گے جس کی فراہمی کا وعدہ تمام اتحادیوں نے کر رکھا ہے۔سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور دوسروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی موجودگی اور بین الاقوامی امداد پہنچانے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر باور کروایا کہ ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…