سلامتی کونسل کی نشستیں حاصل کرنے والے پانچ ممالک میں متحدہ امارات بھی شامل

13  جون‬‮  2021

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں شامل ہونے کے لیے پانچ ممالک کا انتخاب کرلیا۔ ان میں برازیل ، متحدہ عرب امارات ، البانیہ ، گھانا اور گابون شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 مستقل رکن ممالک ہیں۔ کونسل میں نشست حاصل کرنا

عالمی سطح پر سفارت کارے کے میدان میں اہم کامیابی ہے۔ امارات کی اس کامیابی سے شام ، یمن ، مالی اور میانمار کے تنازعات کے پرامن حل ، ایران اور شمالی کوریا کے جوہری خطرات کے تدارک اور القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروپوں کی بیخ کنی کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا جب البانیہ کونسل میں شریک ہوگا اور جب کہ برازیل کو یہ نشست بارہویں مرتبہ ملی ہے۔ برازیل اور جاپان سلامتی کونسل میں نشستوں کی تعداد میں برابر ہوگئے ہیں۔جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر نے خفیہ رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا اور فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔پانچ نئے کونسل ممبران اپنی سرگرمیاں یکم جنوری سے شروع کریں گے۔ دسمبر کے آخر تک ایسٹونیا ، نائیجر ، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز ، تیونس اور ویتنام کی نسشست کی مدت مکمل ہوجائے گی۔کونسل کے پانچ مستقل ویٹو پاور ارکان یعنی امریکا ، روس ، چین ، برطانیہ اور فرانس ہیں جب کہ گذشتہ سال منتخب ہونے والے پانچ ممالک میں ہندوستان ، آئرلینڈ ، کینیا ، میکسیکو اور ناروے شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…