سعود ی عرب،جزیرہ شریرہ سیاحوں کی جنت، جزیرہ کو پل کے ذریعے ملانے کے لیے ریڈ سی اور ارکیروڈن میں معاہدہ

11  جون‬‮  2021

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے عالمی سطح کے جدید سیاحتی منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے جزیرہ شریرہ تک پل کے ذریعے سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ارکیروڈن کمپنی کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی

کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 33 کلو میٹر پر پھیلا جزیرہ شریرہ سیاحوں کی جنت بن سکتا ہے۔ اس تک رسائی کے لیے 12 کلو میٹر طویل پل سمندر کے اوپر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام ریڈ سی اور آرکیروڈن دونوں مل کر مکمل کریں گی۔خیال رہے کہ ارکیروڈن دنیا بھر میں سمندر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ایک بڑی کمپنی ہے کو بین الاقوامی سطح کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت ارکیروڈن انجینیرنگ، سامان کی فراہمی اور جزیرہ شریرہ کے پل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریگی۔پل کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے کی لمبائی 36 میٹر ہوگی۔ اس کے بعد پل کا مرکزی حصہ ہے۔ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جان باگانو نے ایک بیان میں کہا کہ پل کی تعمیر کے بعد جزیرہ شریرہ تک سیاحوں کی براہ راست رسائی ممکن ہوجائے گی جس کے بعد ہم اگلیمرحلے کے مرکزی ہدف یعنی جزیرے کو سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کرنے کیاور قریب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پل ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پل نہ صرف جزیرہ شریرہ تک رسائی فراہم کرے گا بلکہ اطراف کے دیگر جزیروں تک فاصل کم کردے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…