سیاستدانوں کے اکائونٹ بند کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا قانون منظور

2  مئی‬‮  2021

فلوریڈا( آن لائن ) امریکی ریاست فلوریڈا میں سیاست دانوں کے اکاؤنٹ بند کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جْرمانے عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ فلوریڈا کی مجلسِ قانون ساز کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے اس متنازعہ بل کو دستخط کے لییگورنر رون ڈی سینٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔اس قانون کے تحت

سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو سیاست دانوں کے اکاؤنٹس 14 دن کے لیے معطل کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر ڈھائی لاکھ ڈالر فی دن تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔انٹر نیٹ پر آذادی اظہار کو فروغ دینے والے گروپ نیٹ چوائس کی جانب سے گزشتہ ماہ اس قانون سازی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا تھا۔ نیٹ چوائس کے سی ای او اسٹیو ڈیل بیانکو کا کہنا ہے کہ اس قانون کے نتائج غیر ارادی ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ بل ریاست کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوچکا ہے، لیکن اسے ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے، کیوں کہ یہ قانون امریکا کہ پہلے ترمیمی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔یاد رہے کہ ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔ اور رواں سال جنوری میں کیپیٹل ہل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد ٹوئٹرنے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی اور یوٹیوب، فیس بک نے سابق صدر کے اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔  امریکی ریاست فلوریڈا میں سیاست دانوں کے اکاؤنٹ بند کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جْرمانے عائد کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ فلوریڈا کی مجلسِ قانون ساز کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے اس متنازعہ بل کو دستخط کے لییگورنر رون ڈی سینٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…