سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برفباری کے بعد سیلاب آگیا

20  اپریل‬‮  2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے۔حائل شہر اورعسیرریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی

شہریوں اور مکینوں نے مکہ مکرمہ ،العقیق اور دوسرے علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔شمال مغربی صوبہ حائل اور جنوب مغربی ریجن عسیر میں شدید برف باری ہوئی ہے اور میدانوں اورپہاڑی علاقوں میں برف کی موٹی تہ جم چکی ہے۔ان علاقوں کے مکینوں نے بھی برفباری کے مناظرکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ویڈیوز میں حائل میں واقع بحرہ بنی رشید کے پہاڑوں پر برف کی موٹی تہ جمی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔سعودی عرب میں یہ سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ہے۔منطقہ عسیرمیں واقع ابھا ، خمیس مشیط ،تنومہ اور النماص سمیت متعدد گورنریوں اور شہروں میں شدید بارش کے ساتھ برف باری ہوئی ۔سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان ، عسیر،الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…