برطانیہ نے افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا

15  اپریل‬‮  2021

لندن (آن لائن) امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینکو راب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کی حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔دریں اثنا سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یکم مئی سے نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا شروع کردیں گی۔ انہو نے کہا نیٹو کے دستے گیارہ ستمبر تک افغان سرزمین سے دستبردار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا

اب یہ افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کو محفوظ بنائے۔گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔ امریکی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوج کے انخلا کے وقت کوئی حملہ کیا گیا تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…