بھارت مودی کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف شدت سے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس نے خبر دار کردیا

14  اپریل‬‮  2021

واشنگٹن (آن لائن) امریکی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ بھارت وزیراعظم مودی کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت سے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کے آفس کے ڈائریکٹر نے

کانگریس میں پیش کی جانیوالی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عام جنگ کا تو کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بحران زیادہ شدت اور خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت ماضی کے مقابلے میں فوجی قوت کے ساتھ سمجھے جانے والے یا حقیقی پاکستانی اشتعال انگیزیوں کا زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے اور اسکے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت پیدا ہو جس سے کشمیر میں پرتشدد بدامنی بھی پھیلے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ، عراق اور شام میں لڑائی کا براہ راست اثر امریکی فوج پر پڑتا ہے ۔ جبکہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی دنیا کے لئے ایک تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…