سعودی عرب ، عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں پہلے روزے تیاری وہ خلیجی ملک جس نے ابھی تک رمضان کے آغاز کا کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا

12  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت تمام خلیجی ممالک نے رمضان المبارک کا چاند بروز سوموار کو نظر نہ آنے کی صورت میں بروزمنگل پہلے روزے کا اعلان کیا ہے تاہم اس حوالے سے قطر نے ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک شروع ہونے میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ۔ اس حوالے سے سعودی عرب ، متحدہ امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے بروز منگل پہلے روز کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر بروز سوموار کو رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آتا تو اس صورت میں بروز منگل پہلاروزہ بروزمنگل 13اپریل کو ہو گا ۔ جبکہ اس حوالے سے تاحال قطر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی سرکاری رمضان المبار ک کے آغاز کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں موجود رویت ہلال کی کمیٹیوں نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے مقامی اور غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار 11 اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔اس کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے پر شہادت قریب ترین عدالت یا سرکاری ادارے میں قلمبند کروائیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…