سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہو گا ، اعلان ہو گیا

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چاند دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر

میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گا جبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 ، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے موبائل نمبر 03005947909 اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی دی جاسکتی ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا اور 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا، یہ رمضان سب کیلئے رحمت و برکت کا باعث بنے۔دوسری جانب معروف فلکیات،

سائنسدان اور رویت ہلال کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے بھی کہاہے کہ 29شعبان کو چاند کی رویت سے پاکستان میں پہلا روزہ بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔ دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021کی صبح ہوگی اس روز پاکستان میں 28 شعبان ہوگی اور 12 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں غروب آفتاب کے وقت رمضان کے چاند کی رویت ناممکن ہے کیونکہ اس روز غروب آفتاب کے ٹھیک 18 منٹ اور 37 سیکنڈ کے بعد چاند خود بھی غروب ہوجائے گا اور قطعی امکان ہے

کہ 13 اپریل بمطابق 29 شعبان پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آجائے۔ماہرفلکیات ڈاکٹر شاہد قریشی سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پیر12 اپریل کو رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر عمل میں آئے گی اس لیے 12 اپریل کی شام کو دنیا میں کہیں سے ہلال نظر آنے کا امکان نہیں ہے البتہ اس شام امریکی ممالک میں دوربین سے ہلال نظر آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔اس شام یعنی پیر12 اپریل بمطابق 28 شعبان کراچی میں

غروب آفتاب 6 بج کر 52 منٹ اور 39 سیکنڈ پر ہے جبکہ غروب ہلال7 بج کر 11منٹ اور16سیکنڈ پر ہوگا اور فرق غروبین(غروب آفتاب و غروب ہلال) 18منٹ 37 سیکنڈ ہوگا جبکہ اس روز پیر کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 12 گھنٹے 50 منٹ ہوگی اورہلال غروب آفتاب کے بعد صرف 18 منٹ 37 سیکنڈ میں ہی غروب ہو جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق اسی روز پیر کو ہلال مکہ میں

غروب آفتاب کے بعد صرف 23 منٹ کے اندر غروب ہو جائے گا جبکہ ہلال کی غروب آفتاب کے وقت افق سے بلندی صرف 5 ڈگری ہو گی،13 اپریل 2021 کی شام ہلال پوری دنیا میں آسانی سے نظر آنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق اسی روز منگل 13 اپریل کو ہلال مکہ میں غروب آفتاب کے بعد 1 گھنٹہ 12 منٹ اور 26 سیکنڈ تک غروب ہو گا چنانچہ وہاں سے بھی ہلال آسانی سے نظر آ جائے گا تاہم سعودی روایات کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہی ہونے کا امکان ہے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…