مریضوں کو کرونا ویکسین لگانے کے بجائے کتے کاٹے کی ویکسین لگا دی گئی ، جانتے ہیں پھر مریضوں کا کیا بنا؟

11  اپریل‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تین خواتین کو کرونا ویکسین کے بجائے سگ گزیدگی کے انجکشن لگا دیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین نے تین

معمر خواتین کو کرونا ویکسین کے بجائے سگ گزیدگی کے انجکشن لگا دیے۔رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر خواتین کو اینٹی ریبیرز کا انجیکشن لگا دیا۔ریاست اترپردیش کے علاقے سرواگیان کی رہائشی 70 سالہ سروج، ریلوے منڈی کی رہائشی 72 سالہ انار کلی اور 60 سالہ ستیہ وتی جمعرات کے روز کرونا ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری اسپتال پہنچی تھیں۔وہاں پر موجود ہیلتھ ورکر نے میڈیکل اسٹور سرنج منگوائیں اور تینوں کو سگ گزیدگی کا ٹیکہ لگا دیا، جس کے بعد سروج نامی خاتون کو چکر آنے لگے اور گھبراہٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔سروج کے اہل خانہ انہیں نجی اسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹر کو صورت حال سے آگاہ کیا تو اس نے او پی ڈی کی پرچی دیکھی۔ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ہیلتھ ورکر نے خاتون کو اینٹی ریبیز کا انجکشن لگائے، بعد ازاں وہ دو خواتین بھی ڈاکٹر کے پاس پہنچیں تو معلوم ہوا کہ انہیں بھی کرونا کی جگہ سگ گزیدگی کا انجکشن

لگایا گیا ہے۔متاثرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کرکے غلط ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں افرا تفری پھیل گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو متاثرہ خواتین کے بیانات قلم بند کرے گی اور پھر قصور وار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…