امریکی صدر نے پاکستانی نژاد بزنس مین کو اہم انتظامی ذمہ داری سونپ دی، بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

5  مارچ‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن نامزد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ

دلاور سید امریکا میں اسمال، میڈیم کاروباری اداروں کے صدر اور سی ای او رہے ہیں، ان کی وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح پر معاشی نمو، کاروباری نظم کے لیے خدمات ہیں۔وائٹ ہائوس بیان کے مطابق دلاور سید ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے وائٹ ہاس کمیشن کے صدر رہے ہیں، دلاور سید نے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی کام کیا۔دلاور سید کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس چیلنجنگ دور میں چھوٹے بزنس کو جہاں بھی ضرورت ہو گی میں دل و جان سے ان کی مدد کروں گا۔دلاور سید کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور ان کے والدین کا اسپورٹس سیکٹر میں کاروبار تھا۔دلاور سید ایچی سن کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے امریکا گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…