دنیا بھر سے سب کو دعوت، ارب پتی شخص کا آٹھ افراد کو چاند کی سیر کرانے کا اعلان

4  مارچ‬‮  2021

ٹوکیو (این این آئی )جاپان کے امیر کبیر آن لائن ڈیزائنر یوسکو میزاوا کی جانب سے دنیا بھر میں سے 8 افراد کو اپنے ساتھ چاند کی سیر پر جانے کی دعوت دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی آن لائن فیشن تائیکون یوسکو میزاوا کی جانب سے دنیا بھر سے 8 افراد کو اپنے ساتھ چاند پر

لے جانے کا اعلان کیا گیا ، یوسکو میزاوا کی جانب سے چاند کی سیر پر جانے کے لیے خرچ کی گئی رقم نہیں بتائی گئی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ چاند کے گرد اس سیر کے لیے ان کے ساتھ دنیا بھر سے6 سے 8 آرٹسٹ جا سکتے ہیں۔یوسکو میزاوا کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر سے سب کو دعوت دے رہے ہیں، دنیا بھر سے کوئی بھی 8 افراد ان کے ساتھ چاند کے گرد سیر کے لیے جا سکتے ہیں، انہوں نے اس سیر کی ساری سیٹس خرید لی ہیں، یہ سیرو تفریح کا ایک نجی سفر ہوگا۔یوسکو میزاوا نے کہا کے پہلے ان کا اراداہ تھا کہ وہ اس سفر میں اپنے ساتھ آرٹسٹ لے کر جائیں گے مگر پھر انہوں نے سوچا کہ دنیا کا ہر وہ انسان آرٹسٹ ہے جو باقی دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کچھ مختلف اور تخلیقی کام کر رہا ہے۔جاپانی ارب پتی کا کہناتھا کہ اس سفر پر جانے کے لیے درخواست جمع کرانے کے لیے صرف دو کام کرنا لازمی ہیں جن میں اپنی درخواست کو تخلیقی طریقے سے جمع کرانا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کام میں دوسروں کی مدد کرنا ہے۔اس سفر کے دوران 10 سے 12 لوگ موجود ہوں گے جو زمین پر واپس لوٹنے سے قبل ایک ساتھ ایک لوپ میں رہیں گے، اس سفر کے لیے درخواست 14 مارچ سے قبل جمع کروائی جا سکتی ہے جن میں سے چاند پر جانے والے افراد کے ناموں کا اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 45 سالہ یوسکو میزاوا کی جانب سے 2018 میں چاند پر جگہ خریدنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ چاند پر جانے کی اس مہم کا آغاز سال 2023 کے آغاز میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…