مردہ قرار دیا گیا شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہوگیا

4  مارچ‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے ایک پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانیوالا شخص سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔پرائیویٹ ہسپتال کے عملے کی جانب سے اسے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اسے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ شخص سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم سے قبل زندہ ہو گیا۔کرناٹک کے

سرکاری ہسپتال کے عملے کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونیوالے شخص کی آٹوپسی پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران عملے نے اسے حرکت کرتے دیکھا جس پر اسے فورا طبی امداد دی گئی۔سرکاری ہسپتال کے عملے کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے بیان کے مطابق زخمی مریض کو دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں مردہ قرار دیئے گئے 27سالہ زخمی مریض کی صحت اب دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔متاثرہ شخص کے گھر والوں کی جانب سے تا حال پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…