امریکی صدر بائیڈن نے عرب ملک پر بم برسا دیے

27  فروری‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی منظوری کے بعد شام میں ایک ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔امریکی عہدے داروں نے جمعہ کے روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکا نے شام میں

ایرانی حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے اسپر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے شام میں ایرانی دھڑے پر حملے کی منظوری دے دی تھی۔یہ کارروائی عراق میں امریکی اہداف پر کئی میزائل حملوں کے بعد کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عراق میں امریکی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ایک ایرانی گروپ کو شام کی سرزمین پر نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ بائیڈن امریکیوں اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے کام کرے گا۔پینٹاگان نے انکشاف کیا کہ اس کارروائی میں حزب اللہ بریگیڈ اور “سید الشہدا بریگیڈ” ملیشیا کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی چھاپہ مار کارروائی عراق میں اتحادیوں اور امریکیوں کو نشانہ بنانے کا ردعمل ہے۔ پینٹاگان نے بتایا کہ امریکی فوج نے بائیڈن کی ہدایت پر یہ بمباری کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…