سعودی ولی عہد کے حکم پر صحافی خاشقجی کا قتل ہوا امریکی انٹیلی جنس کی تہلکہ خیز رپورٹ جاری

27  فروری‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی )سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی  امریکہ کی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ سعودی اعلی شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کاخاتمہ خاشقجی

کے قتل پر ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی سفارت خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔انٹیلی جنس کمیونٹی نے نتائج اس بات پر اخذ کیے کہ سعودی اعلی شخصیت کو امور میں مطلق کنٹرول حاصل ہے، آپریشن میں سعودی اعلی شخصیت کے سینئر معاون شریک تھے۔جمال خاشقجی سعودی حکومت پر تنقید کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے، جمال خاشقجی نے یمن تنازعہ میں سعودی شمولیت پر بھی کڑی تنقید کی تھی، وہ 2017 میں خودساختہ جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔جمال خاشقجی اکتوبر 2018 میں دستاویز لینے سعودی قونصل خانے گئے تھے، جمال خاشقجی اپنی شادی کے لیے دستاویز لینے سعودی قونصل خانے گئے تھے۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ خاشقجی کو ترکی سے سعودی عرب لانے کے لیے ٹیم بھیجی گئی تھی، ایجنٹس کے بد دیانتی پر مبنی آپریشن میں خاشقجی کی موت واقع ہوئی۔مقتول جمال خاشقجی کی باقیات تاحال تلاش نہیں کی جاسکیں، جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ خاشقجی کی موت میں ملوث مجرموں کی سزائے موت 20 برس قید میں بدل دی گئی تھی۔اقوام متحدہ کے خصوصی روئیداد نویس نے سعودی ٹرائل کو انصاف سے عداوت قراردیا تھا، روئیداد نویس نیکہا تھا خاشقجی کو سوچ سمجھ کر اور جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…