لداخ کے بعد چین نے بھارتی ریاست ارون چل پردیش پر قبضہ کرلیا

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی دعوے اور سٹیلائٹ تصاویر کے مطابق گزشتہ ایک برس میں چین نے سرحد کے پاس ایک ایسے متنازعہ علاقے میں سو گھر تعمیر کر لیے ہیں جو کہ بھارت کی ریاست ارون چل پردیش کا حصہ ہیں۔یہ علاقہ متنازع ہے اور اس پر دہلی اور بیجنگ دونوں کے

مالکانہ حقوق کی جنگ جاری ہے،مگر گزشتہ ایک سال میں انڈیااور چین کے درمیان لداخ کے معاملے کو لے کر چھوٹے پیمانے پر جس قسم کی مدبھیڑ ہوئی ہے اس کے نتیجے میں چین نے نہ صرف لداخ پر اپنے فوجی مورچے قائم کر لیے ہیں بلکہ ارون چل پردیش کے اس علاقے میں بھی تعمیرات کر لی ہیں جو بیجنگ کے مطابق ان کا اپنا علاقہ ہے اور بھارت اس پر قابض ہوا ہے۔سٹیلائٹ تصاویر کو غور سے دیکھا جائے تو چین کی طرف سے تیار ہونے والے یہ سو گھر انڈیا کی طرف سے شو کیے گئے انٹرنیشنل بارڈر سے اڑھائی میل اندر ارون چل پردیش میں بنائے گئے ہیں۔جبکہ بھارت نے چین کی طرف سے اس قبضہ پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ایک سال پہلے کی اگر سٹیلائٹ تصاویر دیکھی جائیں تو یہ علاقہ بالکل خالی تھااور یہاں کسی قسم کا کوئی گھر تعمیر نہیں ہوا تھا مگر حالیہ بھارت چین کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کی اس ریاست کے ایک حصہ پر چین قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گیااور بھارت اس معاملے پر

خاموش نظر آتا ہے۔یہ گائوں جو کہ چین کی طرف سے بسایا گیا ہے یہ دریائے ساری چو کے کنارے واقع ہے،اس علاقے سمیت لداخ کے معاملے پر بھی بھارت اور چین کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی چلتی آ رہی تھی اور گزشتہ برس لداخ سمیت یہ گائوں بھی چین اپنے حصے میں کرنے میں کامیاب ہو گیااور انڈیا منہ دیکھتا رہ گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…