چرواہے پر پولیس کی مار پیٹ کے بعد تونس میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، حیرت انگیز موقف

17  جنوری‬‮  2021

تونس سٹی (این این آئی)تونس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک دیہاتی چرواہے کی مار پیٹ کے واقعے کے بعد کئی شہروں میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ تونس کے شمالی شہر سلیانہ میں سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں ایک دیہاتی پر مار پیٹ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سلیانہ میں پولیس اور مشعل مظاہرین کے

درمیان تصادم بھی ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تونس میں تشدد اور مظاہروں کے واقعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب دوسری طرف ملک میں جمہوری تبدیلی اور انتقال اقتدار کی دسویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔عینی شاہدین نے خبر رساں اداروںکو بتایا کہ مظاہرین نے سلیانہ شہر میں گاڑیوں کے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں اور پولیس پر سنگ باری کی۔ جواب میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو سلیانہ میں ایک بکریوں کے چرواہے کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے چرواے سے کہا کہ اس کی لاپرواہی سے بکریاں سرکاری عمارت میں گھس گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ پھیلی اور شہریوں نے پولیس کی طرف سے برتائو کو توہین آمیز اور ظالمانہ قرار دیا ۔پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس حکام نے بھی بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انتظامی تحقیقات شروع کی ہیں۔ادھر تونس کیساحلی شہر سوسہ میں بھی گذشتہ شب پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد واقعات کی اطلاعات ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا جب کہ جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…