شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی، دنیا کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی قرار

17  جنوری‬‮  2021

پیانگ یانگ(این این آئی) شمالی کوریا میں حکمراں جماعت کی ایک تقریب میں فوجی پریڈ کے دوران دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑے سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رونمائی بھی کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں ایک فوجی پریڈ کے دوران بیلسٹک میزائل لانچنگ آبدوز کی رونمائی ہوئی،اسے سب

میرینز میں دنیا کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان بھی موجود تھے اور جیسے ہی پریڈ میں سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل داخل ہوئے انہوں نے مسکرایا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وہ ایک اجلاس میں ملکی معیشت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔سخت گیر میڈیا پالیسی رکھنے والے شمالی کوریا کی زیادہ تر خبروں کے لیے سرکاری میڈیا پر ہی انحصار کرنا ہوتا ہے اور سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلسٹک میزائل سے لیس سب میرین پر پکوگوکسونگ 5 کا لیبل لگا ہوا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر یہ پوکگوکسونگ 4 کی اپ گریڈیش ہے۔ پوکگوکسونگ 4 ہونے کا گزشتہ برس اکتوبر میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے دوران نقاب کشائی کی گئی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر پر کیلی فورنیا میں قائم جیمز مارٹن سینٹر برائے نان پارولیفریشن اسٹڈیز کے ایک محقق مائیکل ڈیوٹس مین نے لکھا کہ تصاویر میں نیا میزائل یقینی طور پر طویل تر ہے۔اسی طرح کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن کے جوہری پالیسی پروگرام میں ایک سینئر فیلو انکیت پانڈا نے بھی لکھا کہ خطے سے باہر پہلے سے بھرپور طریقے سے دشمنوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے طاقتور صلاحیتوں والے راکٹس بھی نمائش میں موجود تھے۔ماہرین کی رائے ہیں کہ سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رینج بہت زیادہ ہے اور یہ جزیرہ نما کوریا سے آگے بھی اور کم سے کم جاپان تک ہدف کو نشانہ بن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…