سعودی ہسپتال نے ماںکی غیرموجودگی میں ایک سال تک پاکستانی بچے کی نگہداشت کرکے مثال قائم کردی

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ہسپتال نے پاکستانی بچے کی نگہداشت کرکے انسانی حقوق کی بہترین مثال قائم کردی۔ مکہ مکرمہ کے زچہ بچہ ہسپتال نے ایک سال تک دیکھ بھال کے بعد پاکستانی بچے کو قونصل ویلفیئر ثاقب علی خان کے حوا لے کیا جس پر انہوں نے سفیر پاکستان اور

قونصل جنرل کی جانب سے ہسپتال کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔روزنامہ پاکستان میں اکرم اسد کی شائع خبر کے مطابق عمرہ پر آئی ایک پاکستانی خاتون نے مکہ مکرمہ قیام کے دوران اس بچے کو جنم دیا،بعد ازاں کورونا وبا کی وجہ سے خاتون مجبوراً پاکستان چلی گئی۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ نومولود کی دیکھ بھال کرتی رہی اور اب اسے پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے کیا، قونصلیٹ نے بچے کو پاکستان بھجوا دیاجہاں اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہلال المالکی نے بتایا کہ بچہ آپریشن سے پیدا ہوا تھا۔ اس کا وزن ایک کلو تھا اور پری میچور تھا۔ اسے 46 دن تک مصنوعی تنفس پر رکھا گیا۔ ڈاکٹر عطیہ بن صالح الزہرانی نے جو زچہ بچہ ہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر بھی ہیں بتایا کہ پاکستانی بچے کو تقریباً ایک برس تک آئی سی یو میں رکھنے کے بعد اسے سماجی نگہداشت کے ادارے کے سپرد کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے عہدیدار مسلسل ایک سال تک نہ صرف بچے کی نگہداشت کا اہتمام کرتے رہے بلکہ اس دوران اس کے ماں باپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…