سعودی عرب میں10دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری ،محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع

15  جنوری‬‮  2021

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں آئندہ دس روز تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہر موسمیات حسن کرانی نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دس روز تک ملک شدید سردی کی

لپیٹ میں رہے گا۔ انہوں نے عوام پر سردی سے بچائو کے لیے حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔قطبی سیاح نے ’’میں سفر میں ہوں‘‘کے عنوان سے لکھا کہ سعودی عرب کی فضا شدید سردی کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔  24 جنوری تک ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، برف باری، ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے اور سردی کی لہر میں اضافے کا خدشہ ہے۔سعودی عرب میں موسمیاتی کمیٹی کے رکن عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ درجے کا اضافہ ہوا تھا۔ آئندہ ہفتے سے مملکت میں بعض مقامات پر درجہ حرارت تین سے پانچ درجے سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دونوں میں ملک کے بعض شہروں تبوک، مدینہ منورہ، شمالی علاقوں، الجوف، مکہ، ساحلی علاقوں، حائل، القصیم میں بارشوں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…