متحدہ عرب امارات میں مائی ایمریٹس پاس دوبارہ متعارف، دبئی میں 450 سے زائد ریسٹورنٹس ، ریٹیل آئوٹ لیٹس اور تفریحی مقامات پر بڑی رعایت

6  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)ایمریٹس دبئی کے سفر پر اپنے مائی ایمریٹس پاس کی خصوصی آفر سال 2021 میں مزید سہولیات کے ساتھ دوبارہ پیش کررہا ہے۔ اس خصوصی آفر کی بدولت ایمریٹس بورڈنگ پاس ممبرشپ کارڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے جس میں صارفین متحدہ عرب امارات کے 450 سے زائد ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات اور ریٹیل

آؤٹ لٹس پر خصوصی ڈیلز اور رعایتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مقامی شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مزید دلچسپ مقامات کے سفر کے مواقع کم لاگت میں فراہم کرنے کے لئے رواں سال صارفین کے لئے اس پاس میں توسیع کی گئی ہے۔ ایمریٹس کے صارفین یکم جنوری 2021 سے 30 ستمبر 2021 کے درمیان دبئی میں آمد و رفت کے موقع پر آفر میں شامل کسی بھی آؤٹ لٹس پر اپنا ایمریٹس بورڈنگ پاس اور مناسب شناختی دستاویز پیش کرکے خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مسافر متحدہ عرب امارات میں اپنے اہل خانہ و دوستوں کی تقریبات سے لیکر شاپنگ اور عالمی معیار کے کھانوں تک کے انتخاب سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ مائی ایمریٹس پاس صارفین کو متحدہ عرب امارات میں 300 سے زائد ریسٹورنٹس اور عالمی معیار کے 35 ہوٹلز میں 50 فیصد تک رعایت فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس بورڈنگ پاس سے اٹلانٹس ایکوا وینچر اور ایٹ دی ٹاپ برج خلیفہ سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر سفر کے مواقع بھی پیش کرتا ہے۔ مقامی شرائط و ضوابط کے مطابق اس میں شامل مکمل آؤٹ لٹس کی فہرست اس لنک (emirates.com/myemiratespass) سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ایمریٹس کا مرکز دبئی کاروبار اور سیاحت کے لئے کھلا ہے۔ یہاں خوشگوار ماحول میں

اہل خانہ کے ہمراہ سال بھر آفتابی کرنیں، خوبصورت مقامات اور ہر طرح کے بہترین ذائقے دستیاب ہیں۔ ایمریٹس کے بارے میں مزید معلومات بشمول پروازوں کی بکنگ کے طریقے اور اس آفر کی مکمل شرائط و ضوابط کی فہرست کے لئے برائے کرم اس لنک (www.emirates.com) کو ملاحظہ کریں۔ ایمریٹس کی بکنگ پالیسیاں

اپنے صارفین کے سفری منصوبے میں باسہولت اور بااعتماد انداز سے آسانیاں پیش کرتی ہیں۔ وہ صارفین کو 30 جون 2021 کو یا اس سے قبل ایمریٹس کا ٹکٹ خریدتے ہیں وہ دوبارہ بکنگ کی شاندار شرائط و ضوابط سے مستفید ہوسکتے ہیں، اگر انہیں اپنا سفری منصوبہ تبدیل کرنا پڑے۔ صارفین کے پاس اپنی سفری تاریخوں میں تبدیلی

یا اپنے ٹکٹوں کی میعاد 2 سال تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے یہاں لنک (emirates.com/ae/english/help/covid-19/dubai-travel-requirements/) پر کلک کریں۔ایمریٹس نے انڈسٹری کی پہلی کثیر الجہتی سفری انشورنس متعارف کرائی ہے جس میں ہر پرواز کے

ساتھ کرونا کا کور بھی شامل ہے ، اسکی بدولت اب تمام صارفین اب اعتماد اور پرسکون انداز سے سفر کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ کور 1 دسمبر 2020 کو یا اس تاریخ سے آگے خریدے گئے تمام ٹکٹوں پر 31 جنوری 2021 تک پیش کیا جاتا ہے جس میں مسافروں کو کوئی اضافی لاگت نہیں پڑتی۔ مزید برآں، ایمریٹس نے

بعض شرائط اور حدود کے ساتھ سفر کے کے دوران ذاتی نقصان، سرمائی کھیلوں کا کور، ذاتی سامان کا نقصان اور فضائی حدود کی بندش کے باعث سفر میں رکاوٹیں، سفری تجاویز یا ہدایات کی صورت میں نقصان کا کور فراہم کرتا ہے۔ اس پالیسی کی معلومات اور تفصیلات کے لئے یہاں اس لنک (https://www.emirates.com/english/before-you-fly/multi-risk-travel-insurance/) پر وزٹ کریں۔

ایمریٹس نے گراؤنڈ پر اور فضا سمیت سفر کے ہر مرحلے میں اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کا بھی نفاذ کیا ہے جن میں تمام مسافروں کو اعزازی حفظان صحت کی کٹس کی فراہمی بھی شامل ہے جن میں ماسکس، دستانے، ہینڈ سینی ٹائزرز اور جراثیم کش ٹشوز موجود ہیں۔ ہر پرواز میں ان اقدامات اور خدمات کی مزید معلومات کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/yoursafety) وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…