بھارت کے مکیش امبانی اب ایشیاءکے امیر ترین آدمی نہ رہے، ان کی جگہ کس نے لے لی؟

4  جنوری‬‮  2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مکیش امبانی ایشیاء کے امیر ترین شخص کااعزاز چینی کاروباری شخصیت ژونگ شن شن نے چھین لیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ژونگ شن شن چینی فارما کمپنی وین تائی کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چین کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنی ننگ فو سپرنگ کے

بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کا پانی چین میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے۔ بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ژونگ شن شن کی دولت میں لگ بھگ 7ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 70.9ارب ڈالر سے 77.8ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس سے وہ دنیا کے 11ویں اور ایشیاءکے پہلے امیرترین آدمی بن گئے ہیں۔چین میں ژونگ شن شن کو ’تنہاءبھیڑیا‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ نہ تو وہ سیاست میں ملوث ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے کاروبار سے چین کی کسی اور امیر فیملی کا کوئی تعلق ہے۔ ماضی میں ژونگ شن شن کنسٹرکشن ورکر کے طور پر مزدوری کیا کرتے تھے۔ پھر وہ کسان بنے اور مشرومز اگاتے رہے۔اس کے بعد انہوں نے اخبار میں رپورٹر کی نوکری کی۔ پھر وہ ڈرگ میکر اور مشروبات کے سیلز ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا او ر آج وہ دنیا کے 11ویں امیر ترین آدمی بن چکے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی کہ ژونگ شن شن کو پرائمری سکول سے ہی نکال دیا گیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…