بھارت میں پاکستانی خاتون الیکشن جیت گئی، بھارتی حیران پریشان رہ گئے‎

2  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک پاکستانی خاتون ایک گاﺅں کی سرپنچ بن گئی جس پر بھارتی حکام بھی چکرا کر رہ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 65سالہ خاتون کانام بانو بیگم ہے جو کراچی کی رہائشی تھی۔ وہ 35سال قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع

ایٹا میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے گئی اور پھر کبھی واپس پاکستان نہیں آئی۔ اس نے وہیں ایک مقامی شخص کے ساتھ شادی بھی کر لی اور اپنے ویزے کی مدت بڑھواتی رہی اور وہیں مقیم رہی۔اس نے کئی بار بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی لیکن اسے شہریت نہیں دی گئی تاہم کسی طرح اس نے بھارت کا آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور دیگر شناختی دستاویزات بنوا لیں۔ان دستاویزات پر بانو بیگم نے گواڈاﺅ گاﺅں کی گرام پنچایت کے الیکشن میں حصہ لیا اور پنچایت کی رکن منتخب ہو گئی۔ گزشتہ سال جنوری میں گاﺅں کی سرپنچ شہناز بیگم کی موت ہو جانے پر بانو بیگم کو قائم مقام سرپنچ بنا دیا گیا۔ چند ماہ تک وہ سرپنچ کے عہدے پر فائز رہی جس کے بعد ایک مقامی شخص نے اس کے خلاف درخواست دے دی کہ وہ پاکستانی ہے اور اس عہدے پر فائز نہیں ہو سکتی۔ ڈسٹرکٹ پنچایتی راج آفیسر نے اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا اور الزام درست ثابت ہونے پر اسے عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی۔ بانو بیگم کے خلاف اس معاملے میں بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ اس نے آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات کیسے حاصل کیں، حالانکہ وہ بھارتی شہری نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…