چین مشکل گھڑی میں پاکستان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا،چین نے بہترین دوست بن کر دکھا دیا

12  جولائی  2020

بیجنگ(آن لائن ) پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹجک شراکت دار اور مضبوط دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں

جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کے پیش نظر عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔دوسری جانب چینی کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ایمرجنگ پالیسی میکنگ انسٹی ٹیوٹ زیر اہتمام کورونا کے دوران سی پیک اور چائنا گلوبل لیڈرشپ کے موضوع پر سیمینار ہوا جس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے چین عالمی برادری کے شانہ بشانہ رہا۔ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔   پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹجک شراکت دار اور مضبوط دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کے پیش نظر عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…