ابوظبی کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا

11  جولائی  2020

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی میڈیا ہاوس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا کہ امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے۔کورونا فری ہونے کے بعد

بھی امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورونا مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…