ٹرمپ نے یونیورسٹی امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کیلئےکون سا طریقہ استعمال کیا؟ بھتیجی نےامریکی صدر کا بھانڈا پھوڑ دیا

10  جولائی  2020

واشنگٹن (این این آئی ) صدر ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ایک خود پسند انسان ہیں جن سے اب ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں اپنے چچا کو دھوکے باز اور بدمعاش شخص قرار دیا۔

میری ٹرمپ نے لکھا کہ ان کے لیے کچھ بھی کافی نہیں ہوتا اور وہ ایک خود پسند شخص ہیں۔کتاب میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ نے یونیورسٹی کے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے ایک ذہین لڑکے کو اچھی خاصی رقم بھی دی، وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کیے گئے دعووں کو مسترد کیا ۔واضح رہے ٹرمپ امریکہ کے متنازع ترین صدر ہیں، کچھ عرصہ قبل قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی کتاب بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کا وائٹ ہاوس کے ملازمین بھی مذاق اڑاتے ہیں، ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس پالیسی ساز ادارے کی بجائے کھانے کیلئے لڑائی کا منظر پیش کرتے ہیں، حتی کہ موجودہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ سے متعلق کہا تھا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…