آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑ دیں، ٹرمپ انتظامیہ کا حکم

7  جولائی  2020

واشنگٹن ڈی سی(این این آئی )امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای)برانچ نے نئے قوانین جاری کیے ہیں جن کے تحت، امریکا میں ایجوکیشن ویزا پر مقیم وہ تمام غیر ملکی طلبہ جو حالیہ کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں،

وہ جلد از جلد امریکا چھوڑ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی طالب علموں کے امریکا میں رہنے کیلیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنا تبادلہ کسی ایسے تعلیمی ادارے میں کروالیں جہاں کلاس میں حاضری کیلیے باقاعدہ طور پر موجودگی بھی لازمی ہو۔ بصورتِ دیگر، آن لائن کلاسز لینے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے وطن واپس چلے جانا چاہیے اور وہیں رہتے ہوئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں دنیا بھر سے تقریبا 15 لاکھ غیر ملکی طالب علم موجود ہیں جن کی غالب اکثریت وہاں کی یونیورسٹیوں میں مہنگی فیسیں ادا کرکے پڑھ رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جلد از جلد تعلیمی ادارے کھولنے کے حق میں ہیں لیکن کورونا وائرس کی وبا اب تک امریکا میں قابو سے باہر ہے جس کی بنا پر ماہرین اس رائے کے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…