امریکی رکن کانگریس کا مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی پامالیوںپر اظہار تشویش، ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

6  جولائی  2020

نیویارک (این این آئی) امریکی خاتون رکن کانگریسYvette Clarke نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل فوجی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیریوں کی حالت زار کو امریکی کانگریس میں اٹھائیں گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات نیویارک شہر کے ایک نواحی علاقے بروک لین میں امریکی یوم آزادی کے سلسلے میں

منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی امریکی ایسوسی ایشن نیویارک کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت نے گزشتہ سال اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے میں فوجی لاک ڈاؤن اورکرفیو نافذ کردیا تھا، مواصلات کے رابطے منقطع کردیے تھے اور ہزاروں کشمیریوں خاص کرنوجوانوں کو گرفتارکیاتھا۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی یویٹی کلارک نے کہاکہ امریکہ میں ایک اچھی انتظامیہ اور ایک اچھا سکریٹری خارجہ کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو چیلنج کریں گے اور ان سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جابرانہ لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کو درپیش مسائل کو کانگریس میں اجاگر کریں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…